سانحہ مچھ، سندھ بھر کے وکلا کی ہڑتال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سانحہ مچھ کے خلاف سندھ بھر کے وکلاء کی ہڑتال کراچی میں سانحہ مچھ کے خلاف سندھ بار کونسل کی اپیل پر سندھ بھر کے وکلاء نے ہڑتال کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ ،کراچی بار ایسوسی ایشن، ملیر بار ودیگر عدالتوں میں وکلاء کی ہڑتال جاری ہے، وکلاء ہزارہ برادری کے شہداء کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ مغربی بائی پاس پر سانحہ مچھ کے خلاف چھٹے روز بھی دھرنا جاری ہے۔ شہدا ایکشن کمیٹی نے وزیراعظم کی آمد تک دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔