توہین رسالت کے مرتکب 3 ملزموں کوسزائےموت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادکی تشہیرکے مقدمے میں تین ملزموں کوسزائے موت سنادی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے آج بروز جمعہ المبارک کے روز مقدمے کا فیصلہ سناتےہوئے تین ملزموں عبدالوحید، رانا نعمان رفاقت اور ناصر احمد کو سزائے موت کا حکم دیا۔عدالت نے ایک ملزم پروفیسر انوار کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور ملزمان پر جرم ثابت ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر سےمتعلق مقدمہ گزشتہ 4 سال سے زیر سماعت تھا جس پر عدالت نے ٹرائل مکمل کرکے 15 دسمبر 2020 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔