سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ پر فرد جرم عائد

Jan 08, 2021 | 11:28:AM

(24نیوز) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ پر فرد جرم عائد کر دی۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے ضمنی ریفرنس پر احد چیمہ پر فرد جرم عائد کی۔  سابق ڈی جی ایل ڈی اے نے صحت جرم سے انکار  کرتے ہوئے نیب کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ بعدازاں  احتساب عدالت نے نیب کے گواہان  کو شہادت کے لئے طلب  کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈٰ ی اے احد چیمہ پر غیرقانونی اثاثے بنانے کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر رکھا تھا۔ نیب کے مطابق احد چیمہ کے نام پر کروڑوں روپے مالیت کی 22جائیدادیں ہیں، جو ان کی آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتی۔

مزیدخبریں