(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے بلاول بھٹو کے بلا مقابلہ چیئرمین پیپلزپارٹی منتخب ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے دعویدار موروثیت کے علمبردار ہیں ۔بلاول کو سلیکٹڈ چیئرمین بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات ہوئے جس میں بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے،سیدنیئرحسین بخاری سیکرٹری جنرل، فیصل کریم کنڈی سیکرٹری اطلاعات ،رخسانہ بنگش سیکرٹری فائنانس منتخب ہوئے، تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔