اپوزیشن جتنی چاہے ٹپوسیاں لگائے، حساب دینا ہوگا،فردوس عاشق اعوان

Jan 08, 2021 | 11:35:AM

(24نیوز)فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپٹ PDMٹولہ سیاہ کرتوتوں سے اپنے منہ پر کالک ملنے کے بعد اب ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہاہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ  اپوزیشن جتنی چاہے ٹپوسیاں لگائے کرپشن، ڈاکوں کا حساب دینا ہوگا! سیاسی کشتی کو ڈوبتا دیکھ کر غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹتے فضل الرحمن پاکستان کے قیام اور استحکام دونوں کے مخالف ہو گئے  ہیں!واضح رہے  کہ معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ  جھوٹوں، بدعنوانوں کی چیخ و پکار کی پرواہ کئے بغیر تحریک انصاف حکومت عوامی خدمت اور ترقی کا سفر جاری رکھے گی! حکومت تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے مگر کرپشن کے آقاؤں اور انکی اولادوں کو قانون سے پنجہ آزمائی مہنگی پڑیگی!
 

مزیدخبریں