اسامہ کو 11زخم لگے ،موت خون زیادہ بہنے سے ہوئی ،پوسٹ مارٹم رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نوجوان طالب علم اسامہ کے جسم پر گولیاں لگنے سے 11 زخم لگے، جبکہ پھیپھڑوں پربھی گولیاں لگیں، خون زیادہ بہنے سےاسامہ کی موت واقع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان اسامہ ستی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اسامہ ستی کو گولیاں لگنے سے جسم کے 11 مقامات پر زخم آئے، نوجوان کے سر، کمر، پاؤں اور بازوں پر زخم پائے گئے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پھیپھڑوں پرگولی لگنے اور زیادہ خون بہہ جانے کے باعث نوجوان کی موت ہوئی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں رات گئے اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان اسامہ ندیم جاں بحق ہوگیا تھا۔ابتدائی طور پر پولیس نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا بعد ازاں پانچ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ نوجوان طالب علم کی ہلاکت کے واقعے کی فوری جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔