(24نیوز)وزارت منصوبہ بندی نے 739 ارب روپے مالیت کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کےتحت 8 بڑے پلان قابل عمل بنا کر منظوری کیلئے پیش کردیے۔
ذرائع کے مطابق وزارت ریلوے کی مخالفت پر کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ ٹرانسفارمیشن پلان سےخارج کردیا گیا ہے، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی بحالی اور آپریشن کی ذمہ داری وفاقی حکومت نہیں لے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں صوبائی رابطہ عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ ذرائع کے مطابق نالوں اور دریاؤں کے اطراف عارضی اور مستقل قیام پذیر خاندانوں کو منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عارضی اورمستقل قیام پذیرخاندانوں کومنتقل کرنےکی ذمہ داری نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ہی ہوگی۔ منتقل کیےجانےوالے خاندانوں کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت فلیٹس دیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی رقم کو منصوبوں پر خرچ کی اجازت طلب کی جائےگی۔ این ڈی ایم اےکراچی ٹرانسفارمیشن پلان منصوبے کیلئے 7 ارب روپے مختص کرے گا۔ کے فور واٹر سپلائی منصوبہ واپڈا مکمل کرےگی۔فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرےگی۔