(24نیوز)اورکزئی کے علاقہ بلند خیل میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ بلند میں ٹل اسکاوٹس اور اورکزئی پولیس نے مشترکہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران چھ دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ اسلحے میں 8 ہینڈ گرنیڈ، وردیاں، کلاشنکوف ودیگر سامان شامل ہیں، گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں نے گذشتہ روز آصف نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتاراتھا، مقتول آصف علاقہ بلند خیل میں پی ٹی آئی کے یونین کونسل صدر تھے۔گذشتہ روز خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا سے 7 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر کے صوبے میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنائی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں کا نیٹ ورک پڑوسی ملک کی ایجنسی کی ایما پر دہشتگردی کرنا چاہتا تھا، دہشتگردوں کا نیٹ ورک پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کرانا چاہتا تھا، رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے مخالف فرقے کی اہم شخصیات کو نشانہ بناناتھا۔