سعودی سفیر کی دفاعی پیداوار میں ٹیکنالوجی منتقلی میں اضافہ کی خواہش 

Jan 08, 2021 | 13:23:PM

(24نیوز) پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے سیکریٹری دفاع سے ملاقات کے دوران دفاعی پیداوار کے میدان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اضافہ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے وزارت دفاع میں سیکریٹری دفاع سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات کے دوران سیکریٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کا دائرہ کار مثالی ہے۔

 سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ سعودی سفیر نے دفاعی پیداوار کے میدان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اضافہ کرنے کی خواہش ظاہر کی اور پاکستان آرمڈ فورسز کے تربیتی اداروں میں فوجی تربیت کو سراہا۔سیکریٹری دفاع نے سعودی سفیر کو سی پیک منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کےلیے ملکر کام کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں