(24نیوز)معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان ساگ،مکھن، ڈوڈا اور مچھلی کی شوقین نکلیں۔ سہولت بازار میاں پلازہ جوہر ٹان کا دورہ کرتے ہوئے ایک کلو مچھلی بھی خریدی۔
معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے لاہور کے جوہرٹاؤن میں سہولت بازار میاں پلازہ کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے ایک کلو مچھلی خریدتے ہوئے دکاندار کو ایک ہزار کا نوٹ بھی پکڑا دیا۔سوال پوچھنے پر بتایا کہ یہ پیسے جیب سے دئیے ہیں،سرکار نے ابھی تک میری تنخواہ نہیں دی۔
فردوس عاشق اعوان نے پاکستان میں ٹراؤٹ مچھلی کے نایاب ہونے کا ذمہ دار نواز شریف کو ٹھہراتے ہوئے کہا نواز شریف پاکستان سے ٹراؤٹ مچھلیاں ختم کر کے لندن نکل گئےہیں۔