امریکی وفد کی جی ایچ کیو آمد،پاک امریکا دفاعی امور پر مذاکرات

Jan 08, 2021 | 14:44:PM
امریکی وفد کی جی ایچ کیو آمد،پاک امریکا دفاعی امور پر مذاکرات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری ڈیوڈ ہیلوے اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سربراہی میں پاک امریکا وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں علاقائی سکیورٹی، باہمی دفاعی و فوجی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق  امریکہ کے معاون وزیر دفاع برائے انڈیا پسفک سلامتی اُمور ڈیوڈ ہیلوے نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس دوران امریکی وفد نے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کیا قیادت میں پاک امریکہ دفاعی ڈائلاگ کے سلسلہ میں مشاورت کی، وفود کی سطح پر ہونے والی اس بات چیت میں ڈیوڈ ہیلوے نے افغانستان امن مذاکرات میں معاون کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بات چیت میں علاقائی سکیورٹی، باہمی دفاعی و فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دفاعی مذاکرات میں خوشگوار اور تعمیری انداز میں امور پر گفتگو ہوئی۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق ڈیوڈ ہیلوے نے افغانستان میں تشدد کے واقعات میں کمی سمیت افغان حکام اور طالبان کے درمیان بامعنی  مذاکرات کی بحالی کی اشد ضرورت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ہیلوے نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ طویل المیعاد اور باہمی مفادات پر مبنی سیکیورٹی اشتراک کار کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے تعاون مضبوط کرنے کے مواقع پر بھی بات چیت کی۔