اسامہ ستی قتل کیس:قصور وارثابت ہونے پرپانچوں اہلکار برطرف

Jan 08, 2021 | 15:13:PM

 (24نیوز) طالبعلم اسامہ ستی قتل میں اہم پیشرفت۔ وفاقی پولیس  نےقصور وار ثابت ہونے پر 5 اہلکاروں کو پولیس سروس سے برطرف کر دیا ۔

وفاقی دارالحکومت میں  اسامہ ستی کے بہیمانہ قتل  کی تفتیش کے دوران گرفتار کئے گئے 5 پولیس اہلکار قصور وار ثابت ہوئے ۔پولیس اہلکاروں کو مس کنڈکٹ  اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر  برطرف کردیا گیا،نوٹیفکیشن  کے مطابق برطرف ہونے والوں میں سب انسپکٹر افتخار، کانسٹبل مصطفی، شکیل، مدثر اور سعید شامل ہیں۔

دوسری جانب اسلام آبادمیں نوجوان اسامہ قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کا اجلاس ایس پی صدرزون سرفرازکی سربراہی میں آج ہوگا، اجلاس میں مدعی مقدمہ ندیم یونس سمیت وائرلیس آپریٹرز،جائےوقوعہ کادورہ کرنےوالےافسران و اہلکار کو طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں اب تک کے بیانات اور ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے گا۔ادھر مقتول اسامہ کے والد نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا  ہے۔

مزیدخبریں