نئے سال کے پہلے ہفتے ہی مہنگائی کا زور،چینی کی قیمت 90 روپے کلو سے بڑھ گئی

Jan 08, 2021 | 17:25:PM
نئے سال کے پہلے ہفتے ہی مہنگائی کا زور،چینی کی قیمت 90 روپے کلو سے بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سال 2021 کا پہلا ہفتہ بھی مہنگائی کے ستائے عوام پر بھاری رہا ۔ درآمد کرنے اور کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمت میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی مسلسل اضافہ ریکارڈکیا گیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی اوسط 6 روپے 6 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی، چار ہفتے میں چینی کی قیمت میں اوسط 8 روپے 97 پیسے فی کلو اضافہ ہوا چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 90 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی، ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ، ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 144 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا ،گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 8 روپے 44 پیسے مہنگا ہوگیا ،رپورٹ کے مطابق دال چنا ایک روپے 32 پیسے،دال مونگ 2 روپے 14 پیسے،دال ماش 1 روپے 67 پیسے ۔ دال مسور ایک روپے 16 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
 ایک ہفتے میں لہسن 36 پیسے فی کلو مہنگے ہوا ،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں6 0.0فیصد اضافہ ہوا ، گذشتہ ہفتے 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 25 روپے 44 پیسے سستا ہوا،آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 948 روپے 34 پیسے ہوگئی ،ایک ہفتے میں مرغی 21 روپے 30 پیسے فی کلو سستی ہوئی،ٹماٹر 6 روپے 58 پیسے ،پیاز 2 روپے 3 پیسے ،آلو ایک روپے 13 پیسے فی کلو سستے ہوئے ،انڈے 7 روپے 49 پیسے فی درجن سستے ہوئے ، رواں ہفتے میں 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔