وزیراعظم کا رویہ فرعونیت، مظلولوں کیساتھ مقابلہ کررہے ہیں، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ وزیراعظم صاحب،آپ کا رویہ فرعونیت ہے،وزیراعظم کیلئے صرف دعا ہی کی جاسکتی ہے،وزیراعظم مظلوموں کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں اور لاشوں کے ساتھ ضد لگا کر بیٹھے ہیں، وزیراعظم کی اناانہیں متاثرین کے پاس جانے سے روک رہی ہے،عمران خان صاحب آپ کونہ صرف عوام کوبلکہ اللہ کوبھی جواب دینا پڑےگا، متاثرین کے پاس جانا وزیراعظم کی ذمہ داری نہیں فرض تھا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہزارہ برادری پرقیامت گذری ہے،ہزارہ متاثرین سے ملاقات میں جومناظرکل دیکھے دل دہل گیاہے،پوری قوم سوگ کی حالت میں ہے ہزارہ برادری کے دردکومحسوس کیاہے،کچھ متاثرہ خواتین نے کہاکہ اب انکے گھرمیں کوئی مردنہیں جوجنازوں کوکاندھادے،ہم تسلی اوردلاسہ دینے کے علاوہ کیاکرسکتے تھے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بے حس ہیں،متاثرین عمران خان سے کچھ نہیں مانگ رہے وہ چاہتے ہیں ان کے سروں پرشفقت کاہاتھ رکھا جائے،متاثرین چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آئیں اورپھروہ اپنے پیاروں کی تدفین کریں۔لیگی رہنمانے کہاکہ آج بتایا گیا کہ سیکیورٹی تھریٹ نہیں مگرعمران خان کی انا اورضد تھی،وزیراعظم صاحب یہ اگرآپ کی توہم پرستی ہے توبھی بتادیں،کون سی مصلحت تھی کہ مظلوموں کے پاس عمران خان نہیں گئے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان بزدل ہیں،سیکیورٹی کلیئرنس ہمیں بھی نہیں ملی مگرپھربھی ہم وہاں گئے،متاثرین چاہتے ہیں کہ وزیراعظم ان سے ہمدردی کے دو بول بولیں،وزیراعظم صاحب آپ متاثرین سے ضد لگائے بیٹھے ہیں،وزیراعظم صاحب یہ اگرآپ کی توہم پرستی ہے تووہ وجہ بھی بتادیں،وزیراعظم کے پاس کتوں سے کھیلنے اورڈرامے دیکھنے کاوقت ہے،متاثرین سے بات کرنیکا نہیں۔
مریم نوازنے کہاکہ ہمیں سبق نہ دیں کہ سیاست نہ کریں،سیاست نام ہی عوام کی خدمت کاہے،سیاست قوم اورعوام کی خدمت کا نام ہے،22 کروڑ عوام کی تقدیرایسے شخص کے حوالے کردی گئی ہے جس نے معیشت کوتباہ کردیا،جس انسان سے ہزارہ برادری امید لگائے بیٹھی ہے اس کے سینے میں دل نہیں۔
انہوںنے کہاکہ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے دہشت گردی کاواقعہ پیش آیا،دہشتگردی کا تحفہ مشرف سے ملا،نوازشریف حکومت نے ملک سے دہشتگردی ختم کی،ہزارہ برادری سے التجاکرتی ہوں کہ اپنے پیاروں کودفنادیں اوراللہ کے حوالے کردیں،بے حس حکمران کاانتظارکیا جارہا ہے۔