عمران نیازی نے مظلوموں کے احتجاج کو بلیک میلنگ کہہ کر شہدا کی تذلیل کی، سید حسن مرتضیٰ

Jan 08, 2021 | 18:13:PM

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسین مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی عمران نیازی نے مظلوموں کے احتجاج کو بلیک میلنگ کہہ کر شہدا کی تذلیل کی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسین مرتضیٰ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لعنت ہو ایسے اقتدار کے نشے پر جو مظلوموں کے احتجاج کو بلیک میلنگ کہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ مچھ کے متاثرین کی آہیں اور سسکیاں نیازی کے کٹھ پتلی راج کو لے ڈوبیں گی۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عمران نیازی مافیا ز اور مالی سہولت کاروں کو پالنے کیلئے اقتدار میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم کٹھ پتلی حکومت کیخلاف نکلے اور ہزارہ مظلوموں کو انصاف دلوائے۔

مزیدخبریں