دسمبر میں 2 اعشاریہ4 ارب ڈالر کی ترسیلات پر اوورسیز پاکستانیوں کاشکریہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ دسمبر کے مہینے میں2اعشاریہ 4ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں، ماشا اللہ پہلی مرتبہ مسلسل چھ ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پہلی مرتبہ مسلسل 6ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں،گزشتہ 6 ماہ میں مجموعی طور پر2اعشاریہ14ارب ڈالر کی ترسیلات زر ملک میں آئیں، انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں24اعشاریہ9فیصد اضافہ ہوا۔
I want to thank our overseas Pakistanis for yet another record-breaking month of remittances in Dec: $2.4 bn. MashaAllah, 1st time in Pakistan remittances have been above $2 bn for 6 consecutive months. Total for 6 months of this fiscal year $14.2 bn - a 24.9% growth over last yr
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2021