کرکٹر محمد سمیع بھی پی سی بی کیخلاف پھٹ پڑے

Jan 08, 2021 | 18:25:PM
کرکٹر محمد سمیع بھی پی سی بی کیخلاف پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سمیع اسلم اور کامران اکمل کے بعد پاکستان کے فاسٹ بولر محمد سمیع بھی پی سی بی کی زیادتی کے خلاف پھٹ پڑے۔اچھی کارکردگی کے باوجود ہمیشہ نظرانداز کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع نے اپنے ایک بیان میں شکوہ کیا کہ مجھے ہمیشہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ایک میچ میں چار اوور میں تین آوٹ کرنے کے بعد مجھے بولنگ ہی نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 100 میل کی رفتار سے انٹرنیشنل کرکٹ میں گیند کروائی تو بتایا گیا کہ اسپیڈ گن خراب ہے، دوسروں کے لئے بولنگ سپیڈ مشین ٹھیک اور میرے لئے خراب؟
فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان اور کرکٹ کمیٹی سے مدد کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی وکٹ کیپر کامران اکمل بھی مسلسل پرفارمنس کے باوجود مواقع نہ ملنے کی شکایات کر چکے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے بلے باز محمد سمیع دلبرداشتہ ہو کر لیگ کرکٹ کھیلنے امریکا منتقل ہو گئے ہیں۔