پنجاب حکومت کا پناہ گاہ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

Jan 08, 2021 | 18:42:PM

(24 نیوز) حکومت پنجاب نے پناہ گاہ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔  اتھارٹی پناہ گاہوں میں لوگوں کو رہائش اور کھانا فراہم کرنے کی نگرانی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے پناہ گاہ اتھارٹی بنانے کی منظوری دیدی ۔ اتھارٹی کا الگ سے ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے گا۔ یہ پناہ گاہ اتھارٹی پناہ گاہوں میں لوگوں کو رہائش اور کھانا فراہم کرنے کی نگرانی کرے گی۔ اس اتھارٹی کے تحت پناہ گاہوں کا دائرہ کار تمام شہروں تک بڑھایا جائے گا۔ اس پناہ گاہ اتھارٹی میں پچاس کے لگ بھگ نئے ملازمین بھی بھرتی کئے جائیں گے۔ پناہ گاہ اتھارٹی کی پنجاب کابینہ نے تھرو سرکولیشن منظوری دی ہے۔

مزیدخبریں