آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے چارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نئے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔آئی جی آفس آمد کے موقع پر انہیں گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کے سینئر آفیسرزنے آئی جی اسلام آباد کا استقبال کیا ۔قاضی جمیل الرحمان 25ویں کامن اور گریڈ 20 کے آفیسر ہیں، 1998 میں بطور اے ایس پی پولیس فورس جوائن کی۔ قاضی جمیل الرحمان قبل ازاں بطور ڈی پی او صوابی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاور، ڈی پی او نوشہرہ، ڈی پی او ایبٹ آباد، ڈی آئی جی مالاکنڈ، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او پشاور اور انٹیلی جینس بیورو میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔
قاضی جمیل الرحمان اس سے پہلے ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن تعینات تھے، چارج سنبھالنے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کے تمام سینئر پولیس افسروں سے تعارفی ملاقات کی۔