فردوس شمیم نقوی کا قائد حزب اختلاف کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان 

Jan 08, 2021 | 18:56:PM

(24نیوز)  تحریک انصاف سندھ دو دھڑوں میں بٹ گئی، فردوس شمیم نقوی نے قائد حزب اختلاف کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
 تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ میں مستعفی ہونے کی وجوہات بتا نہیں سکتا ،استعفاپارٹی چیئرمین عمران خان کو ارسال کردیا ہے، اب میں مزید  اس عہدے پر  نہیں رہ سکتا ۔فردوس شمیم نقوی کو 10 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہوسکتا ہے مجھے کوئی اور عہدہ دیا جارہا ہو، میں سینیٹر بھی ہوسکتا ہوں میں سینیٹر منتخب ہونے کے بعد اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوں گا،فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ وزیر اعظم کافوکل پرسن لولی پوپ ہے وہ میں لے نہیں سکتا میں خود ڈائبٹیز ہوں،سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

مزیدخبریں