نوازشریف کا ہزارہ برادری کے احتجاج کی حمایت کا اعلان،کارکنوں اور قیادت کو شرکت کی ہدایت

Jan 08, 2021 | 18:58:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف نے ہزارہ برادری کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
لندن سے جاری بیان کے مطابق پارٹی قائد نے ملک بھر میں جماعت کی مقامی قیادت اور کارکنان کو احتجاج کی کال میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور کارکن اپنے اپنے شہروں میں ہزارہ برادری کے لئے احتجاج میں شریک ہوں اور حمایت کریں ۔انہوں نے کہا شہبازشریف اور پوری جماعت اس مشکل گھڑی اور ہزارہ برادری کے غم میں شریک ہیں ۔
 مریم نواز کے مطابق ہزارہ برادری کے شہدا کے معاملے کو پی ڈی ایم میں بھی لیجانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، مریم نواز نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدین سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزیدخبریں