(24 نیوز)پی ٹی آئی حکومت کے ایک طرف سادگی کے دعوے جبکہ دوسری طرف شاہانہ پرٹوکول، گورنر پنجاب کی ماچھی کھوکھر آمد پر پرٹوکول کی گاڑیوں کی لائینیں لگ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کا سادگی کے دعوﺅں کی نفی کرتے ہوئے شاہانہ پرٹوکول دیکھنے میں آیا۔گورنر پنجاب کےپرٹوکول میں 15 سے زائد گاڑیاں شامل تھیں۔گورنر پنجاب شادی میں شرکت اور دوست دوستوں سے ملاقات کے لئے سیالکوٹ آئے تھے ۔ نجی مصروفیات میں سرکاری پرٹوکول پر وفاق کی علامت گورنر کے عہدے پر سوال اٹھ گئے۔