(24نیوز)بلوچستان حکومت نے سانحہ مچھ کے ملزموں کی اطلاع دینے پر انعام کا اعلان کردیا۔
بلوچستان حکومت کاکہنا ہے کہ ملزمان کی اطلاع دینے والوں کو20لاکھ روپے انعام دیاجائے،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کاکہنا ہے کہ ملزمان کے بارے میں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ رازمیں رکھاجائیگا،اطلاع دینے کیلئے پولیس مددگار،پولیس کنٹرول اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سے رابطہ کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 3 جنوری کو مچھ کے علاقے گیشتری میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے 11 کان کنوں کو قتل کردیاتھا،جس کےخلاف ہزارہ برادری کالاشوں کیساتھ دھرنا جاری ہے،دھرنا شرکا کامطالبہ ہے کہ وزیراعظم کی آمد تک دھرنا جاری رہے گا جبکہ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ہزارہ برادری اپنے شہدا کی تدفین کرے،گارنٹی دیتا ہوں آج ہی کوئٹہ جاؤں گا لیکن وزیراعظم کی آمد سے تدفین کو مشروط کرکے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔
بلوچستان حکومت کا سانحہ مچھ کے ملزموں کی اطلاع دینے پر انعام کا اعلان
Jan 08, 2021 | 19:58:PM