حکومت اور اسامہ ستی کے لواحقین میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کااعلان

Jan 08, 2021 | 20:25:PM
حکومت اور اسامہ ستی کے لواحقین میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز اور اسامہ کے لواحقین کے مذاکرات کامیاب ہو گئے،لواحقین نے ڈی چوک سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان اسامہ کے لواحقین کا جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے ڈی چوک میں دھرنا جاری تھا،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز نےمظاہرین سے مذاکرات کئے،راجہ خرم نواز کی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی یقین دہانی پر مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔
مذاکرات میں فیصلہ ہوا کہ جمعرات کو جوڈیشل کمیشن کا باضابطہ نوٹیفکیشن ہوگا،جمعرات تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو دوبارہ دھرنادینگے،والداسامہ ستی نے کہاکہ ہم دھرنے کوخرم نواز کی یقین دہانی پر ختم کرتے ہیں، امید ہے حکومت وعدے پر پورا اترے گی ۔
راجہ خرم نواز نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹ کے جج پر مشتمل جوڈیشل کمیشن جلد بنارہے ہیں،منگل کو کابینہ میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کو منظور کروایا جائیگا، منگل کو ہی جوڈیشل کمیشن بنا دیا جائے،انہوں نے کہاکہ جس طرح بھی لواحقین مطمئن ہونگے تفتیش کرینگے۔