(24نیوز)ایف بی آر نے کیپیٹل مارکیٹس میں ٹیکس اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، 5 رکنی مشاورتی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کے ممبر آئی آر کو پالیسی کمیٹی کا چیئرمین مقررکردیاگیا، کمشنر ایس ای سی پی شوذب علی، سی ای او پاکستان سٹاک ایکس چینج فرخ خان کمیٹی میں شامل ہیں، سی ایف او پاکستان سٹاک ایکسچینج احمد علی مٹھا بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کے چیف انکم ٹیکس پالیسی کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کر دیئے، ٹی او آر کے مطابق کمیٹی مالی سال 2022 کے بجٹ تک فورم کے طور پر کام کرے گی، کمیٹی ٹیکس پالیسیز کا جائزہ لے گی، کمیٹی ڈیٹ، ایکویٹی مارکیٹ کے حوالہ سے تجاویز پیش کرے گی۔
ٹی او آرکے مطابق میوچل فنڈز، کارپوریٹ، انشورنس سیکٹرکیلئے تجاویز پیش کی جائیں گی، کمیٹی قلیل، وسط اور طویل المدتی اقدامات تجویز کرے گی، کمیٹی اپنی پہلی رپورٹ 20 روز کے اندر ایف بی آر کو پیش کرے گی،کمیٹی کی مشاورت سے ٹیکس قوانین میں ضروری ترامیم کا عمل شروع کیا جائے گا۔
ایف بی آر نے ٹیکس اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی، نوٹیفکیشن جاری
Jan 08, 2021 | 20:36:PM