پیپلزپارٹی کام باقی سب باتیں بنا رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارا رشتہ عوام کے ساتھ ہے، پیپلزپارٹی کام باقی سب باتیں بنا رہے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے باسکٹ بال کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی کام کر رہی ہے اور باقی باتیں بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی کے عوام کے ساتھ ہیں خواہ کوئی بھی سلیکٹ ہو مگر پیپلزپارٹی کا رشتہ عوام کے ساتھ ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہم برنس روڈ کی فوڈ اسٹریٹ بنارہے ہیں ،فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں برنس روڈ کو شام کے وقت ٹریفک کے لئے بند کرکے فوڈ سٹریٹ کو کھلا رکھا جائے۔ شام سات سے رات گیارہ بجے تک ٹریفک بند رہے گی۔ ضلع جنوبی کی سڑکوں کے ساتھ قدیم عمارتوں کو خوبصورت بنایا جائیگا۔ سندھ حکومت کو عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔