غیر ملکی شہری بھی سعودی کمپنیاں چلا سکیں گے

Jan 08, 2021 | 21:09:PM
غیر ملکی شہری بھی سعودی کمپنیاں چلا سکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعود ی وزارت انصاف نے 1426ھ میں جاری شق معطل کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ غیر ملکی شہری بھی سعودی عرب میں کمپنیاں چلانے کے مجاز ہو نگے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت انصاف نے 1426ھ میں جاری شدہ وزارت انصاف کے فیصلے کی دوسری شق معطل کردی ۔ وزارت انصاف نے 1426ھ میں یہ پابندی لگائی تھی کہ غیرملکی سعودیوں کی کمپنیاں چلانے کے مجاز نہیں۔ غیرملکیوں کو سعودیوں کی کمپنیوں میں ڈائریکٹر مقرر کیا جاسکتا ہے۔
 وزارت کی جانب سے جاری کردہ قرارداد کی دوسری شق میں کہا گیا تھا کہ ’اگر کمپنی سعودی قومیت کی حامل ہوگی تو غیرملکی اسے چلانے کا مجاز نہیں ہوگا۔ سعودی کمپنی کا مالک غیرملکی کو کمپنی چلانے کے اختیارات نہیں دے سکتا۔ وزارت انصاف کی جانب سے اب اس قرارداد کی دوسری شق معطل کردی گئی ہے۔ 
 وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے بتایا کہ’ وزارت انصاف کو وزیر تجارت کی جانب سے جو قومی مرکز برائے مسابقت کونسل کے چیئرمین بھی ہیں پیغام موصول ہوا ہے کہ غیرملکیوں کو سعودیوں کی کمپنیوں میں ڈائریکٹر مقرر کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے پہلے پابندی تھی‘۔ انہوں نے کہا کہ تمام حالات کو مدنظر رکھ کر طے کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے عائد قانونی پابندی ختم کردی جائے۔