طاہر القادری کا آصف علی زرداری کو فون، خیریت دریافت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری اور سابق صدر آصف علی زرداری کاٹیلی فونک رابطہ ہوا ،دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر القادری نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کرکے انکی خیریت دریافت کی۔یاد رہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر القادری کا سیاست کو خیر آباد کہنے کے بعد سابق صدر آصف زرداری سے پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہے۔