(24 نیوز)انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے ہزارہ برادری کے دھرنے سے متعلق بلیک میل ہونے کے بیان کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کا تحفظ وزیراعظم کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے ہزارہ برادری کے دھرنے سے متعلق بیان پر حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کا تحفظ اور ان کے مطالبات ماننا وزیراعظم کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔
انسانی حقوق کمیشن کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری طویل عرصے سے زیادتیوں اور نسل کشی کا شکار ہے، ہزارہ برادری کے سوگواران کو بلیک میلرز کہنا ہتک آمیز ہے۔کمیشن نے کہا کہ ہزارہ برادری کا تحفظ اور ان کے مطالبات کا احترام کرنا وزیراعظم کے فرائض میں شامل ہے، ریاست پاکستان ہزارہ برادری کی زندگیوں اور ان کی آزادی کا تحفظ کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔