سندھ اسمبلی پر حملے کا خطرہ ہے ، سراج درانی کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپیکر آغا سراج درانی نےانکشاف کیا ہے کہ سندھ اسمبلی پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ ہے،سب ارکان چوکنا رہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی نے ایوانِ کو آگاہ کیا ہے کہ سندھ اسمبلی پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے پاس سے سندھ اسمبلی کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے الرٹ جاری کیا تھا جس میں شہر قائد میں دہشت گردی اور سرکاری عمارتوں پر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔