(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ریاستی کرکٹ کے بڑے ٹورنامنٹ میں ہماچل پردیش نے سٹار کھلاڑیوں سے مشتمل تامل ناڈو کی ٹیم کو شکست دے کر پہلی بار وجے ہزارے ٹرافی 2021 جیتی۔ ہماچل کی اس جیت کے ہیرو پرشانت چوپڑا تھے۔انہوں نےایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا چاہیں گے۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرشانت چوپڑا نے اپنی دھماکہ خیز بلے بازی سے تامل ناڈو، سروسز، اتر پردیش، اڑیسہ، آندھرا پردیش کے گیند بازوں کی خوب دھلائی کی۔ پرشانت نے سیمی فائنل میں 78 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں 7 میچوں میں ان کی 5 ویں نصف سنچری تھی۔ وجے ہزارے ٹرافی کے اس سیزن میں اس اوپنر نے 8 میچوں میں 57 کی اوسط سے 456 رنز بنائے۔ انہوں نے سید مشتاق علی ٹرافی میں 5 میچوں میں 148 رنز بنائے۔ایک انٹرویو میں پرشانت نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کس بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا چاہتے ہیں۔ اوپنر نے بتایا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں اور ان کے پسندیدہ کرکٹر سچن ٹنڈولکر ہیں اور وہ ماسٹر بلاسٹر کی وجہ سے ممبئی انڈینز کے لیے کھیلنا پسند کریں گے۔جب پرشانت سے پوچھا گیا کہ وہ کس مشہور شخصیت کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا پسند کریں گے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ودیا بالن کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا چاہیں گے۔ وہیں انہوں نے ایم ایس دھونی کو اب تک کا بہترین کپتان قرار دیا۔ وہ کرکٹر نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟اس کا جواب دیتے ہوئے پرشانت نے کہا کہ اگر بلا ان کے ہاتھ میں نہ ہوتا تو وہ یا تو انجینئر ہوتے یا سنگر ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں:’’ہاٹ چاکلیٹ کریم کے ساتھ بھیجوں‘‘۔۔کرینہ اور ریا کپور میں کیا گفتگو ہوئی۔۔؟