بھارتی وزیر اعظم مودی فلائی اوور پر پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی فیروز پور میں ایک سیاسی ریلی سے خطاب کرنے کیلئے جاتے ہوئے تقریباً 20 منٹ تک فلائی اوور پر پھنسے رہے ۔جس کے بعد بی جے پی اوربھارتی پنجاب کی حکومت کے درمیان شدید تنازعہ پیدا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہندوئوں کی مسلم دشمنی عروج پر۔۔ مسلمانوں کےمعاشی بائیکاٹ کے حلف کی ویڈیو وائرل
بھارتی جنتا پارٹی الزام لگارہی ہے کہ پنجاب کی حکومت نے جان بوجھ کرمودی کی سکیورٹی میں کوتاہی برتی۔بی جے پی کے مطابق کانگریس نے احتجاجی مظاہرین اور کسانوں سے ملکر وزیراعظم کی سکیورٹی میں کوتاہی کی۔جبکہ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سکیورٹی میں کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی ۔بھارتی پنجاب کی حکومت نے مرکز کو بتایا کہ اس معاملے پر ایک تحقیقاتی پینل تشکیل دیا گیا ہے۔ تحقیقاتی پینل 3 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔جبکہ بی جے پی نے معاملہ سپریم کورٹ میں پیش کردیا ۔ سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:درخت کاٹنے کی اتنی بڑی سزا۔۔ جان کر آپ کا دل دہل جائیگا