ریلیف کی منتظر عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مہنگائی کی ستائی عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار اعداد و شمارجاری کردیئے ۔ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.08 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں ہفتے 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو کی فی کلو قیمت میں اوسط 2 روپے 17 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ دال مسور کی فی کلو اوسط قیمت میں 3 روپے 23 پیسے، دال مونگ ایک روپے 76 پیسے، دال ماش 3 روپے 82 پیسے اور دال چنا 2 روپے 30 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 62 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ آگ جلانے والی لکڑی فی من قیمت 6 روپے 49 پیسے اضافے کے بعد 795 روپے 63 پیسے ہو گئی۔حالیہ ہفتے بیف کی اوسط فی کلو قیمت ایک روپے 96 پیسے، مٹن 8 روپے 16 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں اوسط 8 روپے 96 پیسے کا اضافہ ہوا۔ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 23 روپے 35 پیسے کمی آئی جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیکس نادہندگان ہوشیار ۔۔حکومت کا بڑا اعلان