(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی بیٹی کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر اسکرین پر واپسی ، تاہم ان کی نئی فلم’چھکڑا ایکسپریس‘ سے مداح کچھ خاص متاثر نظر نہیں آرہے۔ْ
انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم’چھکڑاایکسپریس‘ میں انڈین وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جھولن گوسوامی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ بنگالی ہیں اور بھارت میں خاص شہرت رکھتی ہیں تاہم بھارتی عوام نے فلم میں انوشکا کی جانب سے اپنایا گیا بنگالی لہجہ اور سانولی رنگت کو خاص پسند نہیں کیا۔
ٹوئٹر صارفین نے کہا کہ انوشکا شرما ایک اچھی اداکارہ ہیں لیکن بنگالی ہونے کے ناطے انہیں اداکارہ کے فلم میں اس عجیب و غریب لہجے نے پریشان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں گاڑیاں پھنسنے سے 19 افراد جاں بحق۔۔ فوج طلب
ایک ٹوئٹر صارف نے بھی فلم میں کرکٹر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کرنے کے لیے اداکارہ انوشکا شرما کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انوشکا کے بجائے بپاشا باسو یا ایشا گپتا اچھی اداکارائیں ہیں جویہ کردار بہتر ادا کر سکتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:24 گھنٹے میں مزید بارش ۔۔محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
واضح رہے کہ چھکڑا ایکسپریس انوشکا کی تین سال کے بعد پہلی فلم ہے، فلم کے پہلے ٹیزر میں اداکارہ بھارت کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جھولن کے کردار میں بنگالی لہجے میں بولتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔