پلواما حملہ مودی نے اقتدار کی خاطرخود  کرایا۔۔کانگریس رہنما

Jan 08, 2022 | 12:48:PM
کانگریس رہنما ، مود ی
کیپشن: کانگریس رہنما ادت راج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کانگریس کے رہنما ادت راج نے کہا کہ پلوامہ کا حملہ اقتدار کے بھوکے مودی نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے کرایا ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی وزیر اعظم مودی فلائی اوور پر پھنس گئے
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کانگریس کے رہنما نے کہا نریندرمودی ہرحال میں 2019 کا الیکشن جیتنا چاہتے تھے اس لئے انہوں نے ہی یہ حملہ کرایا تاکہ عوام کی ہمدردی حاصل کرسکیں۔ان کا کہناتھا کہ مودی اقتدارکے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ پلواما حملے میں زخمی سیکورٹی اہلکاروں کوائیرایمبولینس کے ذریعے منتقل کرنے کی درخواست کا وزیراعظم مودی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ مودی اجازت دیتے تو40 بھارتی سیکورٹی اہلکاروں کی جان بچ سکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:قازقستان میں مظاہرے۔ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی۔۔بلوائیوں کو گولی مارنے کا حکم