بغیر اجازت تصویر لینے پر کتنا جرمانہ ہو گا؟۔۔اعلان ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بغیر اجازت تصویر لینے والوں کی شامت آ گئی، متحدہ عرب امارات نے بغیر اجازت تصویر لینے والوں کے لئے سخت سزا کا اعلان کردیا ۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نئے سائبر کرائم قانون میں حادثے کے شکار افراد کی تصاویر لینے اور انہیں آن لائن وائرل کرنے پر جرمانے کی سزا میں ترمیم کی گئی ہے.
خیال رہے کہ یو اے ای میں یہ قانون 2 جنوری 2022 کو نافذ کیا گیا تھا جس کے مطابق اب کوئی بھی بغیر اجازت کسی دوسرے کی تصویر نہیں لے سکے گا،ترمیم شدہ سائبر کرائم قانون کے مطابق دونوں جرائم کی سزا 6 ماہ قید یا 1 لاکھ 50 ہزار سے لیکر 5 لاکھ درہم ( 2 کروڑ 40 لاکھ 54 ہزارسے زائد روپے ) کے درمیان جرمانہ کی سزا یا دونوں دی جاسکتی ہیں۔اس اقدام سے دوسروں کی تصاویر لینے والوں میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دلہن کا زبردست ڈانس۔۔ دیکھنے والے حیران۔۔ویڈیو وائرل