شدید بارشوں سے سیلاب کا خطرہ ۔۔۔الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ پید ا ہوگیا میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے ایڈوائزری جاری کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں : مری میں گاڑیاں پھنسنے سے 19 افراد جاں بحق۔۔ فوج طلب
تفصیلات کے مطابق میٹرپولیٹن کارپوریشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیاکہ وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خطرہ ہے۔سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو کی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں سیلاب سے متعلق تمام ریسکیو کالوں کو ترجیح دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی