(ویب ڈیسک)ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلوی سپورٹرز کی طرف سے برطانوی بلے بازجونی بیرسٹو اور بین سٹوک کیساتھ بدتمیزی پر دونوں بلے بازوں نے سخت ناگواری کا اظہار کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:بابراعظم کی نامعلوم خاتون کیساتھ تصاویر وائرل۔۔صارفین تشویش میں مبتلا
تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے روز جب جونی بیرسٹو اور بین سٹوک چائے کے وقفے میں چھٹی کرکے پویلین جانے لگے تو سٹیڈیم میں موجود کچھ تماشائیوں نے ان کیساتھ بدتمیزی کی ۔ تماشائیوں نے دونوں بلے بازوں پر جملے کسے ایک تماشائی نے سٹوکس کو” موٹا “کہہ کر بلایا جبکہ دوسرے تماشائی نے جونی بیرسٹو سے کہا ”ابے موٹے تھوڑا سا دوڑا بھی کر اور اپنا وزن تھوڑا کم کرلے “جس پر دونوں کھلاڑی غصے میں آگئے ۔
دونوں کھلاڑی تماشائیوں کی بدتمیزی پر کچھ دیرکو رکے اور تماشائیوں پر غصے کا اظہار کیااورتماشائیوں کو سناتے ہوئے پویلین کی طرف لوٹ گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کی گدھے کے ساتھ سلفی سوشل میڈیا پر وائرل