موسمی حالات معلوم کئے بغیر عوام نے مری کا رخ کیا ۔۔۔وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا

Jan 08, 2022 | 15:45:PM

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے مری سانحے پردکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں:یہ حکومت ہے یا عوام کی قاتل ؟؟مولانا فضل الرحمان مری سانحے پر برس پڑے
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مری میں شدید برفباری کے باعث سیاحوں کے پھنسنے اور اموات کے واقعے کا نوٹس لے لیا وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر پیغام میں کہا کہ مری میں سیاحوں کی اموات پر افسردہ ہوں اور اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرمعمولی برفباری اور موسمی حالات معلوم کیے بغیر عوام نے مری کا رخ کیا۔ اس صورتحال کے لیے ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قواعدوضوابط قائم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں گاڑیاں پھنسنے سے 19 افراد جاں بحق۔۔ فوج طلب

مزیدخبریں