( 24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مری کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ مردہ ضمیر حکومت بہت پہلے مر چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعہ نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔ اللّہ تعالی مرحومین اور ان کے لواحقین اور پاکستان پر اپناخصوصی رحم فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں جاں بحق سیاحوں کی فہرست جاری۔۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئی ہیں، حکومتوں کا کام صرف سیاح گننا نہیں بلکہ ان کے لیے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی ٹرانسفر اور رجسٹریشن کے حوالے سے اچھی خبر
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے بوٹوں اور خدمت کا مذاق اُڑانے والا اپنے محل میں بیٹھا اپنی گرتی ہوئی حکومت بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔