(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ اور ماڈل کوئنا مترا نے کہا ہے کہ کہ انھیں فلم انڈسٹری اقربا پروری اور گروپ ازم کا سامناہے۔ پلاسٹک سرجری کرنے پر سخت ٹارچر کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے ایک انٹرویو میں بھارتی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ اداکارہ نے کہا کہ 3 سال سے پلاسٹک سرجری کرنے پر سخت ٹارچر کیا جارہا ہے، لوگ مجھ سے دور ہوتے ہیں اور فاصلہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق اپنی شکایات کو شیئر بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری کافی اقربا پروری ہے اور مجھے ایک قسم کے مخصوص رویئے کا سامنا کرنا پڑا، ایک آﺅٹ سائیڈر ہونے کی وجہ سے مجھے طویل بریک بھی لینا پڑا اور جب مجھے انڈسٹری کی مدد کی ضرورت پڑی تو کوئی بھی میرے لئے کھڑا نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: 18 گھنٹے ہو گئے ہیں برف ہٹانے والی گاڑی نہیں پہنچی، اللہ کرے۔۔۔اے ایس آئی نوید کی مری سے آخری گفتگو