آرمی چیف نے مری میں پھنسے افراد کی بازیابی کیلئے کیا کہا؟ میجر جنرل واجد عزیز نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)میجر جنرل واجد عزیز نے کہاہے کہ آرمی ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن رات سے ہی شروع ہو گیا تھا،ملٹری پولیس کے اہلکار سول ایڈمنسٹریشن کیساتھ ملکر ٹریفک کو دیکھ رہے تھے، رات کو آرمی چیف نے کہاہدایات کا انتظار کئے بغیر مکمل تعاون کریں ،کوشش یہ ہو کہ تمام لوگوں کو امداد پہنچائی جائے،کسی سیاح کو بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں رات کو کیا ہوا، اموات کیسے ہوئیں؟ زندہ بچنے والے سیاح کی ویڈیو منظر عام پر، سنسنی خیز انکشافات
میجرجنرل واجد عزیز نے کہاکہ رات کے وقت پاک فوج کے2 کیمپ قائم کردیئے گئے تھے،ایک کیمپ کلڈنہ میں آرمی سکول آف لاجسٹک میں قائم کیا گیا،دوسرا کیمپ سنی بینک میں قائم کیا گیا،آرمی سکول آف لاجسٹک میں 60 خاندانوں کو رکھا گیا،سنی بینک میں قائم کیمپ میں 50 خاندانوں کو رکھا گیا۔
میجر جنرل عزیز واجد نے مزید کہاکہ ایف ڈبلیو اور راولپنڈی کی مشینری نے ایکسپریس ہائی کو صاف کیا،شام 3 بجے تک ایکسپریس وے کھل چکی تھی، آخری سیاح کو محفوظ مقام پر پہنچانے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداے پھر بند۔۔۔؟کب سے؟ شفقت محمود کا پریس کانفرنس میں اہم اعلان