مالیاتی بحران،آئی ایم ایف کا بیان آگیا

وزیراعظم پاکستان سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی جنیوا کانفرنس کے حوالے سے تعمیری بات چیت ہوئی:آئی ایم ایف ترجمان

Jan 08, 2023 | 11:09:AM

(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ کی ترجمان ایسٹر پیریز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی جنیوا کانفرنس کے حوالے سے تعمیری بات چیت ہوئی۔و زیراعظم شہبازشریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
 

آئی ایم ایف ترجمان نے بتایا کہ جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس لچکدار پاکستان کے سلسلے میں ہو رہی ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان میں سیلاب سے براہ راست متاثر ہونے والوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا ہے، آئی ایم ایف پاکستان کی سیلاب سے پائیدار بحالی کی مدد کرتا ہے۔

ضرور پڑھیں: آئی ایم ایف نے کرارا جواب دے دیا؟ اب کیا ہوگا ؟
ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے جنیوا کانفرنس کے موقع آئی ایم وفد کی پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات بھی متوقع ہے، وزیر خزانہ سے ملاقات میں نمایاں مسائل آگے بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے۔

یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں۔ پاکستان کے واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4  نہیں 10 ارب ڈالر ہیں، کمرشل بینکوں کے پاس موجود 6 ارب ڈالر  بھی پاکستان کے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، جنیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہو گی، جنیوا سے واپسی پر 3 روزسرکاری دورے  پر  متحدہ عرب امارات میں رکوں گا، سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔

مزیدخبریں