آٹا بحران ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑا قدم اٹھا لیا

Jan 08, 2023 | 12:45:PM
آٹا بحران ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: پرویز الٰہی (فائل فوٹو)
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)گندم اور آٹے کے بحران کے خاتمے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویر الٰہی نے فلار ملوں کو گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر ڈبل کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب  پرویزالٰہی نے گندم و آٹے کے بحران سے نمٹنے کے لیے فلار ملوں کو گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر ڈبل کرنے کے ساتھ سرکاری آٹے کی فروخت کے مقامات کو بھی دگنا کر دیا۔

 ضرور پڑھیں :مالیاتی بحران،آئی ایم ایف کا بیان آگیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں روز  10کلو آٹے کے 18 لاکھ40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے، پیر سے فلار ملوں کو ان کے مطالبے سے زیادہ 26 ہزار ٹن سرکاری گندم جاری کی جائےگی۔

 پرویزالٰہی نے یہ بھی کہا کہ سرکاری کوٹہ بڑھنے سے نجی گندم اور  آٹے کی قیمتوں میں کمی آئےگی۔