(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ،ان کے دور میں مہنگائی عروج پر تھی،عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کیا۔
انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار میں آتے ہی چین پر حملہ آور ہوگئے اگر عمران خان سے اقتدار واپس نہ لیا جاتا تو ملک کو مزید نقصان پہنچتا،سوشل میڈیا پر بدتمیزی کےطوفان کوعمران خان کامیابی سمجھتے ہیں۔