چودھری شجاعت سے سینیٹر غفور حیدری کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

Jan 08, 2023 | 18:03:PM

(24 نیوز)جمعیت علمااسلام (جے یوآئی )کے سیکرٹری جنرل سینیٹرعبدالغفور حیدری نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی،سینیٹر عبدالغفور حیدری نے سربراہ مسلم لیگ ق کی خیریت دریافت کی ۔
سینیٹر عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں پیدا سیاسی بحران پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر غفور حیدری نے کہاکہ عمران خان نے ملک میں گالی کلچر کو فروغ دیا،چودھری شجاعت حسین کا سیاست میں نام رواداری اور رکھ رکھاؤ کا ہے۔

چودھری شجاعت نے کہاکہ کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی،جنرل الیکشن دور تک نظر نہیں آرہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ سکول ایجوکیشن کا سردی کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق اہم اعلان

مزیدخبریں