معروف اداکارہ کا ڈائریکٹر پر جنسی ہراسگی کا الزام،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)معروف اداکارہ سیدہ مہرین شاہ نے ڈائریکٹر احسان زیدی پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا۔
اداکارہ سیدہ مہرین شاہ کا کہنا تھا کہ احسان زیدی نے مجھے شوٹ کیلئے باکو بلایا اور ہراساں کیا،یہ ویڈیو بنانے کا مقصد لوگوں کو بتانا ہے کہ محتاط رہیں ۔اداکارہ مہرین شاہ کاکہناتھا کہ میرا احسان زیدی کیساتھ کام کرنے کا پہلا تجربہ تھا،میں ایک ریفرنس سے ان سے ملی اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس میں ملوث نہیں ،ادکارہ کاکہناتھا کہ احسان زیدی کا انڈین پروڈیوسرراج گپتا نے مجھے باہر جانے کی دعوت دی جو میں مذاق میں ٹال دی میں نے کہاکہ دوسری اداکارہ مونا کو بھی ساتھ لے جائیں گے جس پر انہوں نے کہانہیں میں جس کو لے جاتا ہوں وہ میرے ساتھ ہوتی ہے میں اس کا ہوتا ہوں انہوں نے اس طرح کی باتیں کرکے مجھے تکلیف دی ،لیکن میں ان کے اس رویے کو نظرانداز کیالیکن اب نہیں ۔
اداکارہ نے کہاکہ ایک دفعہ بی ٹی ایس بناتے ہوئے انڈین پروڈیوسر نے کہاکہ ادھر آﺅویڈیو بنا رہے ہیں،جب میں پاس گئی توانہوں نے میرا ہاتھ پکڑ لیاجس پر میں نے کہاکہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں ۔
اس دوران ڈائریکٹر احسان زیدی وہاں کھڑے ہیں وہ وہاں پر ہنس رہے تھے یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں کتنی خود کو اذیت میں محسوس کررہی ہوں ،اس دوران ان کا رویہ ہی میرے ساتھ تبدیل ہوگیاآخری دن کے شوٹ میں مجھے کھانا تک نہیں دیا تھا۔