(ویب ڈیسک)معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی امریکہ میں انتقال کر گئے۔
عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی کے بیٹے محتشم الحق کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین ایٹلانٹا میں ہی ہوگی،اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مولانا احترام الحق تھانوی کینسر کے علاج کیلئے 6 ماہ سے امریکا میں مقیم تھے۔
خیال رہے کہ مولانا احترام الحق تھانوی مولانا احتشام الحق تھانوی کے بڑے صاحبزادے تھے۔