(24 نیوز)توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کارروائی کی الیکشن کمیشن درخواست پر سماعت کل ہوگی ۔
اسلام آبادکے ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کیس کی سماعت کریں گے ، عدالت نے عمران خان کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے ۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی درخواست کو گزشتہ سماعت پر عدالت نے قابل سماعت قراردیاتھا،عمران خان کوکمپلینٹ ثابت ہونے پر3 سال قید و جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ سکول ایجوکیشن کا سردی کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق اہم اعلان