تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے ایم این اے کے حجرے پردستی بم سے حملہ 

Jan 08, 2023 | 22:06:PM
تحریک انصاف، خیرباد، رکن قومی اسمبلی، ناصر موسیٰ زئی، حجرے پر دستی بم سے حملہ،
کیپشن: ناصر موسیٰ زئی کی عمران خان کیساتھ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی کے حجرے پردستی بم سے حملہ ہوگیا۔
ایس پی صدر سرکل ملک حبیب نے کہاہے کہ ہینڈ گرنیڈ حجرے کے چمن میں گرا، حملہ آور روڈ سے ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرارہوا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
یاد رہے کہ پشاور سے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسی زئی حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

ادھر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ناصر موسی زئی کے گھر پر حملہ قابل افسوس ہے،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حملے کی فوری تحقیقات کرکے مجرموں کو بے نقاب کیا جائے۔
سربراہ جے یو آئی کاکہناتھا کہ کے پی صوبائی حکومت عوام دشمنی پر اتر آئی ہے ،مہنگائی کے بعد عوام کے جان کے دشمن بن گئی ہے،کے پی صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے،عوام کی جان چھڑائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم مراد راس کا کل تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان